BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کا آغاز، نیتن یاہو اور گادی آئزنکوٹ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع
اسرائیل میں 26ویں کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) کے انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں تقریباً 73 لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ میں حصہ لینے کے لیے اس بار ریکارڈ 70 ہزار اسرائیلی بیرون ممالک سے اپنے ملک واپس آئے ہیں ۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کے درمیان وزارتِ عظمیٰ کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔
ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں
مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انسٹاگرام پر 90 لاکھ کے قریب افراد اسے دیکھ چکے ہیں لیکن یہ بچے کون ہیں؟
چین کے ’سب سے بڑے‘ ہائیڈرو پاور ڈیم کا جواب سمجھے جانے والے انڈین منصوبے کی مخالفت پُرتشدد رُخ کیوں اختیار کر گئی؟
چین کی سرحد پر واقع انڈیا کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں ملک کے سب سے بڑے مجوزہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر کیا تنازع ہے؟
نریندر مودی کی 33 سال پہلے وفات پانے والے سوامی سے ’گفتگو‘ تنقید کی زد میں کیوں؟
انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے چند دن قبل نئی دہلی میں ایک عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا تو اس دوران انھوں نے سوامی چنمیانند سے بھی بات چیت کی جو 1993 میں وفات پا گئے تھے۔ لیکن یہ گفتگو ممکن کیسے ہوئی اور اس مکالمے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز پر‘ مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کی ایرانی حکام سے ملاقات ’غیر معمولی‘ کیوں قرار دی جا رہی ہے؟
اس اجلاس کی خاص بات سعودی وزیرِ دفاع کی تہران آمد تھی، جو حوثیوں کے حملوں کے باعث ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں ایران پہنچے تھے
’فوجی سربراہ برطرف کرنے کا ارادہ نہیں‘: انتخابات سے چند گھنٹے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کو یہ وضاحت کیوں دینا پڑی؟
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عام انتخابات سے چند گھنٹے قبل ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان ایران سے متعلق ایک حساس سکیورٹی معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی
ہین جی کیسلنگ لکھتے ہیں کہ ’اپنی تقرری کی خبر سُن کر وہ (وحید کاکڑ) بھی اتنے ہی حیران ہوئے جتنے دوسرے لوگ، کیونکہ کئی مضبوط امیدوار اس اعلیٰ ترین فوجی منصب پر ترقی پانے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ تاہم، غلام اسحاق خان نے کمال مہارت سے اپنے پتے کھیلے اور نواز شریف سمیت سب کو حیران کر دیا۔‘
ناروے کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں: ’وہ پورے ملک کی توہین کر رہے ہیں‘
اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے فرانس میں حالیہ بدامنی کا ذمہ دار تارکینِ وطن کو ٹھہراتے ہوئے گفتگو کا رخ یک لخت نوبیل انعام کی جانب موڑتے ہوئے کہا کہ وہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کا خیرمقدم کریں گے، لیکن ناروے سے آنے والوں کا نہیں۔
مری ٹریفک حادثے میں ماں اور تین بیٹیوں سمیت سات افراد ہلاک: ’والد جھلسنے کے باوجود بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے‘
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد تنویر کی اہلیہ اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں جبکہ دوسرے رشتہ دار ممتاز کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیاں بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































