21 نومبر 2024

دوستوں اور فیملی کے ساتھ جڑنے کیلئے وائس میسج کا استعمال کرنا مزید ذاتی محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے عزیزوں سے دور ہوں تو ان کی آواز سننا بھی بہت خاص ہوتا ہے۔ اگرچہ بعض اوقات، آپ کہیں سفر پر ہوتے ہیں، یا آس پاس شور و غل ہوتا ہے، اور ایسے میں آپ کو کوئی بڑا وائس میسج موصول ہوتا ہے جسے آپ رک کر سن نہیں سکتے۔
ایسی صورتوں کیلئے وائس میسج ٹرانسکرپٹس متعارف کرانے پر ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ وائس میسجز کو متن میں ٹرانسکرائب کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کو گفتگو جاری رکھنے میں مدد مل سکے چاہے آپ کچھ بھی کر رہے ہوں۔
ٹرانسکرپٹس آپ کی ڈیوائس پر جنریٹ ہوتی ہیں، لہذا کوئی اور یہاں تک کہ WhatsApp بھی آپ کے ذاتی میسجز سن اور پڑھ نہیں سکتا۔
شروعات کرنے کیلئے سیٹنگز > چیٹس > وائس میسجز ٹرانسکرپٹس پر جا کر ٹرانسکرپشنز کو آسانی سے آن یا آف کریں اور اپنی ٹرانسکرپٹ کی زبان منتخب کریں۔ آپ کسی وائس میسج کو دیر تک دبا کر، پھر 'ٹرانسکرائب کریں' پر ٹیپ کر کے اسے ٹرانسکرائب کر سکتے ہیں۔ ہم اس تجربے کو مزید بہتر اور ہموار بنانے کیلئے پرجوش ہیں۔
آنے والے ہفتوں میں ٹرانسکرپٹس عالمی سطح پر کچھ منتخب زبانوں میں شروع ہونے والی ہیں حالانکہ ہم آنے والے مہینوں میں مزید زبانیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا طریقۂ کار کیا ہے اور فی الحال کون سی زبانوں میں دستیاب ہیں اس بارے میں مزید جاننے کیلئے آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں۔