انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

ایشیا پیسیفک

چھوٹے جزیروں پر مشتمل ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے خاص خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Lasse Bak Mejlvang

ایشیا الکاہل خطے کے ممالک پائیدار ترقی کے اہداف میں پیچھے

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ایشیا۔الکاہل پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی راہ پر ابھی بہت پیچھے ہے اور کوششوں کے باوجود بیشتر مقاصد کی جانب پیش رفت جمود کا شکار یا بہت سست ہے۔

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران احتجاجی تحریک میں زخمی ہونے والے طلباء کی ہسپتال جا کر خیریت معلوم کی۔
© UNOHCHR/Anthony Headley

بنگلہ دیش احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، رپورٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغان مہاجرین میں 31 فیصد کا تعلق ایسے گھرانوں سے ہے جن کا مرد سربراہ نہ ہونے کے باعث کنبے کی کفالت کا بوجھ خواتین اٹھاتی ہیں۔
Mehrab Afridi

ایشیا الکاہل میں مہاجرین کے حقوق پر مبنی پالیسیاں بنانے پر زور

ایشیا اور الکاہل میں محفوظ، منظم اور باقاعدہ مہاجرت (جی سی ایم) کے عالمی معاہدے پر عملدرآمد کا دوسرا سالانہ جائزہ تھائی لینڈ میں شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر حکومتوں سے ایسی پالیسیاں بنانے پر زور دیا جائے گا جن میں مہاجرین کی ضروریات اور حقوق کو ترجیحی اہمیت مل سکے۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

آئی سی سی: طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ اور ملک کے چیف جسٹس عبدالحکیم قانونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین چین میں ویغور آبادی کے خلاف مظالم پر احتجاج کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
Unsplash/Kuzzat Altay

تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے تھائی لینڈ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ 48 ویغور باشندوں کی چین کو ممکنہ منتقلی فوری طور پر روکے جنہیں اپنے ملک میں واپسی پر تشدد یا دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محمودہ نامی یہ خاتون بھیڑ بکریوں کا رہوڑ پالتی ہیں اور اس سے آمدنی حاصل کرتی ہیں۔
FAO Pakistan

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایف اے او کی مدد سے مویشی پال منصوبہ

پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رول نے صوبہ بلوچستان میں بعد از سیلاب مویشی بانی کی مستحکم بحالی اور مضبوطی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور اس کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

سال 2024 میں 7,800 سے زیادہ روہنگیا نے کشتیوں کے ذریعے میانمار سے نقل مکانی کی تھی اور یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ تھی۔
© UNHCR/Amanda Jufrian

خطرناک سمندری سفروں پر نکلے روہنگیاؤں کے تحفظ کی درخواست

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میانمار سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں بے ریاست روہنگیا لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے اقدامات کریں۔

چین میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی عام طور پر ہر موسم سرما میں ہوتی ہے۔
Man Aihua

چین میں ایچ ایم پی وی وائرس کا پھیلاؤ غیر معمولی نہیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ چین میں 'ایچ ایم پی وی' وائرس کا پھیلاؤ 'غیرمعمولی' نہیں بلکہ یہ معلوم اور عام وائرس ہے جو ہر سال موسم سرما میں بہت سے لوگوں کو نشانہ بناتا ہے اور اس پر چند احتیاطی تدابیر سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

غیرملکی کمپنیوں نے سب سے زیادہ کاروبار انڈیا میں شروع کیے جہاں اس حوالے سے 76 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
© ADB/Eric Sales

گزشتہ سال ایشیا پیسیفک ممالک میں تجارت باقی دنیا کے مقابلہ میں بہتر رہی

گزشتہ سال ایشیا پیسیفک میں تجارتی ترقی عالمگیر اوسط سے زیادہ رہی جس سے عالمی سطح پر معاشی غیریقینی کے حالات میں تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے خطے کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔