انسانی کہانیاں عالمی تناظر

جرائم کی روک تھام اور قانون

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

امریکی پابندیاں عدالتی آزادی اور غیر جانبداری پر حملہ، آئی سی سی

عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے خلاف تادیبی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادانہ و غیرجانبدارانہ عدالتی کام کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

آئی سی سی: طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ اور ملک کے چیف جسٹس عبدالحکیم قانونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

بحیرہ اسود میں تجارتی جہازوں پر حملوں سے بین الاقوامی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
© Unsplash/Angus Gray

یمن: حوثیوں کی قید سے تجارتی بحری جہاز کے عملے کی رہائی کا خیرمقدم

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور سمندری نقل وحمل کے بین الاقوامی ادارے (آئی ایم او) کے سربراہ نے ملک میں حوثیوں (انصار اللہ) کی جانب سے ایک تجارتی بحری جہاز کے عملے کو قید سے رہا کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی دارالحکومت کی عمارت ’کیپٹل‘ جہاں سینیٹ بھی بیٹھتی ہے۔
© Unsplash/Harold Mendoza

امریکی سینیٹ آئی سی سی پر پابندیاں لگانے کا قانون مسترد کر دے، ماہرین

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیش آنے والے ایک انتہائی خونریز اور ہولناک واقعے میں کم از کم 207 افراد کو قتل کیا گیا۔
© UNICEF/Ralph Tedy Erol

ہیٹی: گزشتہ سال گینگ وار میں 5,601 افراد ہلاک، انسانی حقوق دفتر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ہیٹی میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں مسلح جتھوں کے تشدد میں 5,601 افراد کی ہلاکت ہوئی جو 2023 کے مقابلے میں 1,000 گنا سے بھی بڑی تعداد ہے۔

سائبر کرائم کنونشن پر جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران لی گئی ایک تصویر۔
UN Photo/Loey Felipe

جنرل اسمبلی: آن لائن جرائم کی روک تھام کے لیے کنونشن منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سائبر جرائم کے خلاف کنونشن منظور کر لیا ہے جس کی بدولت آن لائن جرائم کی روک تھام اور دنیا بھر کے لوگوں کو درپیش ڈیجیٹل خطرات سے تحفظ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

میانمار کے علاقے مشرقی شان میں ایک کسان اپنی پوست کی فصل کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
© UNODC

میانمار: پوست کی کاشت میں اضافہ برقرار، یو این او ڈی سی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے اپنے ایک تازہ ترین سروے کے نتیجے میں بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے مسلسل بڑھتی ہوئی افیون کی کاشت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں سب سے بڑی تعداد (61 فیصد) خواتین اور لڑکیوں کی ہے۔
UNODC/Laura Gil

بحرانوں نے دنیا میں انسانی سمگلنگ میں اضافہ کر دیا، یو این او ڈی سی

غربت، جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دنیا میں انسانی سمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے جو کووڈ۔19 وبا کے دوران کم ہو گئی تھی۔

افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ منظم طور سے امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے معاملات بھی آئی سی سی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
UNAMA

افغانستان: آئی سی سی سے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ

چھ ممالک نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور بالخصوص وہاں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش سنگین حالات کی تحقیقات کرے۔