انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

موسم اور ماحول

یو این ڈی پی کی مدد سے بیلاروس میں ہوا سے بجلی حاصل کرنے کا ملک کا سب سے بڑا فارم قائم کیا گیا ہے۔
Sergei Gapon / UNDP Belarus

دنیا میں ماحول کو درپیش سہہ جہتی مسائل سے نمٹنے کی رفتار سست، یونیپ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فی الوقت ان تمام مسائل کے خلاف پیش رفت سست اور بے قاعدہ ہے۔

چھوٹے جزیروں پر مشتمل ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے خاص خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Lasse Bak Mejlvang

ایشیا الکاہل خطے کے ممالک پائیدار ترقی کے اہداف میں پیچھے

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ایشیا۔الکاہل پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی راہ پر ابھی بہت پیچھے ہے اور کوششوں کے باوجود بیشتر مقاصد کی جانب پیش رفت جمود کا شکار یا بہت سست ہے۔

امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کی سڑکوں چلتی ہوئی پر خودکار کاریں۔
© Unsplash/Timo Wielink

نقل و حمل کا مستقبل اڑتی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور راکٹ: وائپو

اڑنے والی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور بعد از استعمال دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے راکٹ مستقبل میں نقل و حمل کے مسائل کا حل ہوں گے۔ دنیا بھر میں موجدین ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ نئے احتراقی انجن بنانے  کے رحجان میں اضافہ تھم گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں بچے سیلابی پانی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے حصول تعلیم کے لیے جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Tapash Paul

موسمیاتی آفات تعلیمی بحران کا سبب، جنوبی ایشیا سب سے زیادہ متاثر: یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ موسمیاتی آفات میں اضافے سے تعلیمی بحران بھی بڑھ رہا ہے اور گزشتہ سال 85 ممالک میں سخت گرمی، طوفانی بارشوں، سیلاب اور خشک سالی کے باعث 24 کروڑ 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔

جنوبی امریکہ کے پینٹاگونین برفانی علاقے میں گلیشیئر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
UN News/Nargiz Shekinskaya

موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئروں کے تحفظ کا سال قرار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 کو تحفظِ گلیشیئر کا عالمی سال قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا میں دو ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے تازہ پانی کے ان اہم ذرائع کو بچانے کی کوششیں یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جائے گا۔

نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Loey Felipe

ڈبلیو ایچ او اور پیرس معاہدہ چھوڑنے کے امریکی فیصلے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رکنیت اور پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صحت عامہ پر منفی اثرات ہوں گے اور عالمی حدت میں کمی لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

محمودہ نامی یہ خاتون بھیڑ بکریوں کا رہوڑ پالتی ہیں اور اس سے آمدنی حاصل کرتی ہیں۔
FAO Pakistan

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایف اے او کی مدد سے مویشی پال منصوبہ

پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رول نے صوبہ بلوچستان میں بعد از سیلاب مویشی بانی کی مستحکم بحالی اور مضبوطی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور اس کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

انتیس سالہ تریدھا ترپاٹھی انڈیا کے شہر بھوپال میں شمسی توانائی مکینک کے طور پر کام کرتی ہیں۔
UNDP

جغرافیائی و موسمیاتی بحران معاشی بحالی کی سست روی کا سبب، رپورٹ

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ جغرافیائی و سیاسی کشیدگیوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات پر اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے اور قرضوں کے مسائل سے افرادی قوت کی منڈی کو دباؤ کا سامنا ہے۔