انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا ہے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور مخصوص عمر کے بچوں کو کئی مرتبہ دی جا سکتی ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں 22 فروری سے انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر پولیو ویکسینیشن مہم 22 فروری سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے جس میں 10 سال سے کم عمر کے 591,000 بچوں کو اس بیماری کے خلاف ویکسین پلائی جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس۔
WHO

امریکی امداد میں کٹوتیوں سے صحت کے عالمی مسائل سے نمٹنا مشکل، ٹیڈروز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

شام کے علاقے ادلب کے ایک زچہ و بچہ مرکز میں طبی ماہرین ہنگامی جراحی کرنے میں مصروف ہیں۔
© UNFPA/Abdul Razzaq Zakzouq

جانیے کہ خاندانی منصوبہ بندی سے زندگیاں کیسے بچتی ہیں؟

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی سکینہ سانی کی شادی 12 برس کی عمر میں اس وقت ہوئی جب ان کا علاقہ مسلح تنازع اور غذائی قلت کا شکار تھا۔ وہ عمر کے 15 ویں سال میں حاملہ ہو گئیں لیکن ان کا حمل قائم نہ رہا جس کے بعد انہوں نے دو بچوں کو جنم دیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے 156ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
WHO

امریکہ سے عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کی درخواست

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے امریکہ کی جانب سے ادارے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مشکلات میں اضافے کے باوجود سائنسی بنیاد پر اقدامات کے طریق کار کو ترک نہیں کیا جائے گا۔

شمالی یورپ میں شراب نوشی کی شرح نقصان دہ حد تک زیادہ ہے اور اس سے وابستہ طبی مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔
Brazil Agency Archive

شمالی یورپ: ریاستی انتظام شراب کے استعمال میں کمی کا سبب، ڈبلیو ایچ او

شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔

یو این ایڈز یہ یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام لوگوں کو طبی خدمات دستیاب رہیں۔
UN Women/Nguyen Minh Duc

دنیا میں ایڈز پر قابو پانے کے لیے امریکی امداد جاری رہنے کا خیرمقدم

ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف اقوام متحدہ کے پروگرام (یو این ایڈز) نے دنیا بھر میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے امریکہ کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او روانڈا میں ہر کسی تک صحت کی سہولتیں پہنچانے میں معاونت کر رہا ہے۔
© WHO/Isaac Rudakubana

گرم علاقوں کی نظرانداز بیماریوں سے سالانہ ایک ارب افراد متاثر

گرم علاقوں کی نظرانداز شدہ بیماریوں سے سالانہ ایک ارب لوگوں کی صحت اور سماجی و معاشی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ان امراض پر قابو پانے کے لیے مرتکز اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ کے شمال میں واقع کمال اضوان ہسپتال سے ایک مریضہ بچی کو شہر کے جنوبی حصہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© WHO

جانیے کہ عالمی ادارہ صحت کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟

19 ویں صدی کے وسط میں جب طاعون، ہیضے اور زرد بخار نے نوصنعتی و باہم مربوط ہوتی دنیا کو لپیٹ میں لیا تو صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کی لازمی ضرورت بالآخر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے قیام پر منتج ہوئی۔

نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Loey Felipe

ڈبلیو ایچ او اور پیرس معاہدہ چھوڑنے کے امریکی فیصلے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رکنیت اور پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صحت عامہ پر منفی اثرات ہوں گے اور عالمی حدت میں کمی لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔