انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

یو این ڈی پی کی مدد سے بیلاروس میں ہوا سے بجلی حاصل کرنے کا ملک کا سب سے بڑا فارم قائم کیا گیا ہے۔
Sergei Gapon / UNDP Belarus

دنیا میں ماحول کو درپیش سہہ جہتی مسائل سے نمٹنے کی رفتار سست، یونیپ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فی الوقت ان تمام مسائل کے خلاف پیش رفت سست اور بے قاعدہ ہے۔

چھوٹے جزیروں پر مشتمل ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے خاص خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Lasse Bak Mejlvang

ایشیا الکاہل خطے کے ممالک پائیدار ترقی کے اہداف میں پیچھے

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ایشیا۔الکاہل پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی راہ پر ابھی بہت پیچھے ہے اور کوششوں کے باوجود بیشتر مقاصد کی جانب پیش رفت جمود کا شکار یا بہت سست ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس۔
WHO

امریکی امداد میں کٹوتیوں سے صحت کے عالمی مسائل سے نمٹنا مشکل، ٹیڈروز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

دنیا بھر میں 70 فیصد مردوں کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے جبکہ خواتین میں یہ تناسب 65 فیصد ہے۔
© Ed Pagria

خواتین کی سائنسی علوم میں شرکت عالمی مسائل کے حل میں ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ خواتین سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے شعبوں سے دور ہوں گی، عالمگیر مسائل پر قابو پانے کے لیے دنیا کی صلاحیت بھی اتنی ہی محدود ہو گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے 156ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
WHO

امریکہ سے عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کی درخواست

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے امریکہ کی جانب سے ادارے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مشکلات میں اضافے کے باوجود سائنسی بنیاد پر اقدامات کے طریق کار کو ترک نہیں کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او روانڈا میں ہر کسی تک صحت کی سہولتیں پہنچانے میں معاونت کر رہا ہے۔
© WHO/Isaac Rudakubana

گرم علاقوں کی نظرانداز بیماریوں سے سالانہ ایک ارب افراد متاثر

گرم علاقوں کی نظرانداز شدہ بیماریوں سے سالانہ ایک ارب لوگوں کی صحت اور سماجی و معاشی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ان امراض پر قابو پانے کے لیے مرتکز اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب  کر رہے ہیں۔
United Nations/Stephane Dujarric

موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت بھی جوہری ہتھیاروں کی طرح خطرناک، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کے وجود کو موسمیاتی تبدیلی اور بے ضابطہ مصنوعی ذہانت کی صورت میں سنگین خطرات لاحق ہیں لیکن ان سے نمٹنے کے لیے درکار کثیرفریقی تعاون کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔

جنوبی امریکہ کے پینٹاگونین برفانی علاقے میں گلیشیئر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
UN News/Nargiz Shekinskaya

موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئروں کے تحفظ کا سال قرار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 کو تحفظِ گلیشیئر کا عالمی سال قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا میں دو ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے تازہ پانی کے ان اہم ذرائع کو بچانے کی کوششیں یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نئے سال کے لیے اپنی ترجیحات کے حوالے سے جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

بحرانوں کے درمیان یو این چیف کی امید پر مبنی ترجیحات کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔