انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مہاجرین اور پناہ گزین

سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔
©UNOCHA/Yao Chen

سوڈان خانہ جنگی: نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے 6 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کانگو کے علاقے گوما میں ایک باپ اپنے زخمی بیٹے کو علاج کے لیے ہسپتال لا رہا ہے۔
© UNICEF/Jospin Benekire

کانگو میں نقل مکانی اور صحت کے مسائل بحرانی کیفیت کا شکار

جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے مشرقی علاقے میں جاری لڑائی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد تحفظ کے لیے ایسے علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے جہاں انسانی امداد کی فراہمی ناممکن ہو گئی ہے۔

کانگو کے مشرق میں واقع گوما کا ایک مہاجر کیمپ۔
UN News

کانگو بحران: گوما میں پناہ گزین دوبارہ نقل مکانی پر مجبور

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے جنگ زدہ علاقے گوما میں مقیم ہزاروں بے گھر لوگ بڑھتی لڑائی سے تحفظ کے لیے دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لیبیا کے شہر تریپولی کا ایک منظر
UNSMIL/Abel Kavanagh

لیبیا: گولیاں لگے تارکین وطن کی اجتماعی قبروں پر آئی او ایم کو تشویش

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے لیبیا میں تارکین وطن کی دو اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں پائی جانے والی درجنوں لاشوں پر گولیوں کے نشان ملے ہیں۔

پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغان مہاجرین میں 31 فیصد کا تعلق ایسے گھرانوں سے ہے جن کا مرد سربراہ نہ ہونے کے باعث کنبے کی کفالت کا بوجھ خواتین اٹھاتی ہیں۔
Mehrab Afridi

ایشیا الکاہل میں مہاجرین کے حقوق پر مبنی پالیسیاں بنانے پر زور

ایشیا اور الکاہل میں محفوظ، منظم اور باقاعدہ مہاجرت (جی سی ایم) کے عالمی معاہدے پر عملدرآمد کا دوسرا سالانہ جائزہ تھائی لینڈ میں شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر حکومتوں سے ایسی پالیسیاں بنانے پر زور دیا جائے گا جن میں مہاجرین کی ضروریات اور حقوق کو ترجیحی اہمیت مل سکے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ایک امیگریشن و پاسپورٹ مرکز کا دورہ کرتے ہوئے۔
© UNHCR/Youssef Badawi

عالمی برادری شام کی عوام کی وسیع و فیصلہ کن مدد کرے، فلیپو گرینڈی

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے لوگوں کو اپنے ملک کی تعمیرنو اور نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی میں مدد دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

امن فورس یونیفل کے اہلکار لبنان اور اسرائیل کے درمیان عارضی سرحد ’بلیو لائن‘ پر اپنی چوکی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
© UNIFIL/Haidar Fahs

لبنان: 15 افراد کی ہلاکت پر یو این حکام کا جنگ بندی پر عملدرآمد کا مطالبہ

لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ واپسی کی ضمانت ملنی چاہیے۔

سال 2024 میں 7,800 سے زیادہ روہنگیا نے کشتیوں کے ذریعے میانمار سے نقل مکانی کی تھی اور یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ تھی۔
© UNHCR/Amanda Jufrian

خطرناک سمندری سفروں پر نکلے روہنگیاؤں کے تحفظ کی درخواست

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میانمار سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں بے ریاست روہنگیا لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے اقدامات کریں۔