انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

کانگو کے علاقے گوما میں نقل مکانی پر مجبور افراد کو مدد فراہم کرنے کا ایک عارضی مرکز۔
© UNICEF/Jospin Benekire

روانڈا کانگو میں M23 تنظیم کی مدد بند کرے، سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

امدادی ادارے انروا کا عملہ غزہ کے مکینوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: حالیہ جنگ بندی میں 148,000 فلسطینیوں کو نقد امداد کی فراہمی

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا)  نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارروائیاں شمال سے جنوب تک اہم امداد کے ساتھ لوگوں تک پہنچ رہی ہیں، جن میں نقد رقم بھی شامل ہے۔

امدادی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اہلکار ٹام فلیچر غزہ کے لوگوں سے مل رہے ہیں جن کے گھر جنگ میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
© UNOCHA/Olga Cherevko

اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرالفریقی اداروں کو بڑے امتحان کا سامنا، ٹام فلیچر

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی امدادی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد بنائے جانے والے بین الاقوامی نظام بشمول اقوام متحدہ اور کثیرفریقی اداروں کو اپنے قیام کے بعد سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

امدادی کارکن 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقے میں ہنگامی خدمات سرانجام دیتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© Magen David Adom Israel

ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی میتوں کی نمائش قابل مذمت، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کے تابوتوں کی نمائش کو ہولناک اور افسوسناک عمل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

لیبیا کے دارالحکومت ٹریپولی کا ایک منظر۔
© UN Photo/Abel Kavangh

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا ملک میں استحکام لانے کا عزم

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نئی نمائندہ خصوصی ہانا ٹیٹے نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک میں اقوام متحدہ کے زیرقیادت ثالثی کی کوششوں اور بحران کو حل کرنے کے لیے لیبیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں قیام امن و سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو لیبیا پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

لیبیا کو قذافی حکومت کی رخصتی کے 14 سال بعد بھی عدم استحکام کا سامنا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ لیبیا کو جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کا خواب سابق قذافی حکومت کے خلاف آنے والے انقلاب سے 14 سال بعد بھی پورا نہیں ہو سکا اور ملک کو تقسیم، معاشی بدانتظامی، حقوق کی پامالیوں اور عدم استحکام کا سامنا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا ہے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور مخصوص عمر کے بچوں کو کئی مرتبہ دی جا سکتی ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں 22 فروری سے انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر پولیو ویکسینیشن مہم 22 فروری سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے جس میں 10 سال سے کم عمر کے 591,000 بچوں کو اس بیماری کے خلاف ویکسین پلائی جائے گی۔