انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

یو این ڈی پی کی مدد سے بیلاروس میں ہوا سے بجلی حاصل کرنے کا ملک کا سب سے بڑا فارم قائم کیا گیا ہے۔
Sergei Gapon / UNDP Belarus

دنیا میں ماحول کو درپیش سہہ جہتی مسائل سے نمٹنے کی رفتار سست، یونیپ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فی الوقت ان تمام مسائل کے خلاف پیش رفت سست اور بے قاعدہ ہے۔

چھوٹے جزیروں پر مشتمل ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے خاص خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Lasse Bak Mejlvang

ایشیا الکاہل خطے کے ممالک پائیدار ترقی کے اہداف میں پیچھے

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ایشیا۔الکاہل پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی راہ پر ابھی بہت پیچھے ہے اور کوششوں کے باوجود بیشتر مقاصد کی جانب پیش رفت جمود کا شکار یا بہت سست ہے۔

یوکرین میں اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

سلامتی کونسل میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی بازگشت

سیاسی امور اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے یورپ میروسلاو جینکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے مطابق ہونا چاہیے جس میں ملک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس۔
WHO

امریکی امداد میں کٹوتیوں سے صحت کے عالمی مسائل سے نمٹنا مشکل، ٹیڈروز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

دنیا بھر میں 70 فیصد مردوں کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے جبکہ خواتین میں یہ تناسب 65 فیصد ہے۔
© Ed Pagria

خواتین کی سائنسی علوم میں شرکت عالمی مسائل کے حل میں ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ خواتین سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے شعبوں سے دور ہوں گی، عالمگیر مسائل پر قابو پانے کے لیے دنیا کی صلاحیت بھی اتنی ہی محدود ہو گی۔

امن فورس یونیفل کے اہلکار لبنان اور اسرائیل کے درمیان عارضی سرحد ’بلیو لائن‘ پر اپنی چوکی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
© UNIFIL/Haidar Fahs

عالمی فورم کا امن کاری کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور

انتظامی حکمت عملی، پالیسی اور اس پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل کیتھرین پولارڈ نے کہا ہے کہ ادارے کی امن کاری کو 21ویں صدی میں تنازعات کی بدلتی نوعیت کے مطابق ترتیب دینا ضروری ہے۔

کانگو میں یو این فورس (او این یو سی) کے اہلکار 1963 میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے۔
UN Photo/BZ

جانیے کہ یو این امن کار 65 سال سے کانگو میں کیا کر رہے ہیں؟

جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔

سوڈان میں لاکھوں لوگوں نے لڑکیوں کے جنسی اعضاء کی قطع و برید (ایف جی ایم) ختم کرنے کا عہد کیا (فائل فوٹو)۔
UNICEF/Kate Holt

خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمہ کی کمیٹی کا اجلاس جنیوا میں شروع

خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی کمیٹی کا 9واں اجلاس جنیوا میں شروع ہو گیا ہے جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ و احترام سے متعلق دنیا بھر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔