انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقہ

کانگو کے علاقے گوما میں نقل مکانی پر مجبور افراد کو مدد فراہم کرنے کا ایک عارضی مرکز۔
© UNICEF/Jospin Benekire

روانڈا کانگو میں M23 تنظیم کی مدد بند کرے، سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

لیبیا کے دارالحکومت ٹریپولی کا ایک منظر۔
© UN Photo/Abel Kavangh

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا ملک میں استحکام لانے کا عزم

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نئی نمائندہ خصوصی ہانا ٹیٹے نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک میں اقوام متحدہ کے زیرقیادت ثالثی کی کوششوں اور بحران کو حل کرنے کے لیے لیبیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں قیام امن و سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو لیبیا پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

لیبیا کو قذافی حکومت کی رخصتی کے 14 سال بعد بھی عدم استحکام کا سامنا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ لیبیا کو جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کا خواب سابق قذافی حکومت کے خلاف آنے والے انقلاب سے 14 سال بعد بھی پورا نہیں ہو سکا اور ملک کو تقسیم، معاشی بدانتظامی، حقوق کی پامالیوں اور عدم استحکام کا سامنا ہے۔

کانگو کے شہر بوکاؤ میں کان کنی میں بیرونی مداخلت کے خلاف گزشتہ ماہ ہونے والے ایک مظاہرے کا منظر۔
UN Radio Okapi

کانگو: باغیوں کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکتوں پر انسانی حقوق دفتر کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں جہاں ایم 23 باغیوں کی جانب سے بچوں کو ماورائے عدالت ہلاک کیے جانے سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

جمہوریہ کانگو کا مشرقی شہر بوکاؤ۔
© IOM/Robert Kovacs

کانگو: بوکاؤ میں امدادی سامان کی لوٹ مار کی مذمت

اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر بوکاؤ میں ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے واقعات سے لاکھوں تباہ حال لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔
©UNOCHA/Yao Chen

سوڈان خانہ جنگی: نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے 6 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقن یونین (اے یو) کی اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNECA/Daniel Getachew

افریقہ امکانات اور امید سے لبریز ہے، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افریقہ کے ساتھ ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں کے ازالے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم اور اس کی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں سے بہت سی امیدیں اور امکانات وابستہ ہیں۔

سوڈانی خانہ جنگی میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
©UNOCHA/Yao Chen

دنیا سوڈان کی گھمبیر صورتحال کو نظر انداز نہ کرے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مصائب کا شکار سوڈان کے لوگوں کی اسی طرح مدد کرے جس طرح سوڈان نے ماضی میں اپنے ہمسایوں کا ساتھ دیا تھا۔