انسانی کہانیاں عالمی تناظر

براعظم امریکہ

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس۔
WHO

امریکی امداد میں کٹوتیوں سے صحت کے عالمی مسائل سے نمٹنا مشکل، ٹیڈروز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکہ کی جانب سے اپنی مالی مدد روکے جانے سے طبی اقدامات پر مرتب ہونے والے اثرات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے عالمگیر صحت عامہ کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

امریکی پابندیاں عدالتی آزادی اور غیر جانبداری پر حملہ، آئی سی سی

عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے خلاف تادیبی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادانہ و غیرجانبدارانہ عدالتی کام کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

لڑکیوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی اطلاع کار ریم السلام۔
UN Photo/Loey Felipe

امریکہ: نظام تعلیم میں جنس پر مبنی تحفظ برقرار رکھنے کا خیرمقدم

خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ریم السالم نے امریکہ میں 1972 کے تعلیمی قانون کی صنفی امتیاز سے متعلق شق 'ٹائٹل 9' میں تبدیلی سے متعلق محکمہ تعلیم کے نئے ضابطوں کو عدالت کی جانب سے مسترد کیے جانےکا خیرمقدم کیا ہے۔

پورٹ او پرنس میں ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کا ایک امدادی مرکز۔
© IOM/Antoine Lemonnier

ہیٹی: گینگ وار میں شدت سے دس لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ ہیٹی میں مسلح جتھوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث ایک سال کے عرصہ میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔

امریکی دارالحکومت کی عمارت ’کیپٹل‘ جہاں سینیٹ بھی بیٹھتی ہے۔
© Unsplash/Harold Mendoza

امریکی سینیٹ آئی سی سی پر پابندیاں لگانے کا قانون مسترد کر دے، ماہرین

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔

آگ نے ہزاروں ایکڑ زمین کو جلا دیا ہے، لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ آگ بجھانے والا عملہ انتہائی مشکل حالات میں اس پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© Unsplash/Caleb Cook

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ اور نقصانات پر یواین چیف کا اظہار غم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں، تباہی اور ہزاروں لوگوں کے بے گھر ہو جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی قید خانے گوانتانامو بے میں اس وقت قیدیوں کی تعداد 14 ہے جو کہ تمام مرد ہیں۔
Petty Officer Shane T. McCoy, U.

پاکستان سے پکڑے گئے ابو زبیدہ کی گوانتانامو بے سے رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ گوانتانامو بے میں دو دہائیوں سے قید زین العابدین محمد حسین (ابو زبیدہ) کو فوری طور پر رہا کر دے۔

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیش آنے والے ایک انتہائی خونریز اور ہولناک واقعے میں کم از کم 207 افراد کو قتل کیا گیا۔
© UNICEF/Ralph Tedy Erol

ہیٹی: گزشتہ سال گینگ وار میں 5,601 افراد ہلاک، انسانی حقوق دفتر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ہیٹی میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں مسلح جتھوں کے تشدد میں 5,601 افراد کی ہلاکت ہوئی جو 2023 کے مقابلے میں 1,000 گنا سے بھی بڑی تعداد ہے۔

نیو اورلینز کا وہ بازار جہاں نئے سال کی خوشی منانے والے پک اپ ٹرک کے حملے کی زد میں آئے (فائل فوٹو)۔
© Unsplash/Kristina Volgenau

امریکہ: یو این چیف کی نیو اورلینز ٹرک حملے میں ہلاکتوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے حملے کی سختی سے مذمت کی ہے جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Teddy Chen

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات پر یو این چیف کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن ساز، انسانی حقوق کے چیمپیئن اور انسان دوست کی حیثیت سے ان کی وراثت کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔