روانڈا کانگو میں M23 تنظیم کی مدد بند کرے، سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔