انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

یورپ

یوکرین میں اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

سلامتی کونسل میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی بازگشت

سیاسی امور اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے یورپ میروسلاو جینکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے مطابق ہونا چاہیے جس میں ملک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

آگ پر قابو پانے کے بعد ٹیم نے پلانٹ کی بیرونی حفاظتی شیلڈ کا معائنہ کیا جس پر دھماکے سے ہونے والے اثرات واضح دکھائی دیتے ہیں۔
© IAEA

چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے پر عالمی جوہری ادارے کو تشویش

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے یوکرین میں چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ملک کی جوہری تنصیبات کے قریب عسکری سرگرمیوں اور حملوں سے گریز کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

یوکرین کی ایک خاتون اپنے گھر کے ملبے پر کھڑی ہیں۔
© UNHCR/Felicia Monteverde Holmgren

یوکرین: کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں سے جانی نقصان میں اضافہ

یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ مہینے سب سے زیادہ جانی نقصان کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون طیاروں کے حملوں سے ہوا۔

شمالی یورپ میں شراب نوشی کی شرح نقصان دہ حد تک زیادہ ہے اور اس سے وابستہ طبی مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔
Brazil Agency Archive

شمالی یورپ: ریاستی انتظام شراب کے استعمال میں کمی کا سبب، ڈبلیو ایچ او

شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔

یوکرین میں تین سال سے جاری جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر گھروں، ہسپتالوں اور دیگر اہم تنصیبات کو تباہی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

یوکرین: جنگ سے بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت بری طرح متاثر، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے یوکرین کے گنجان آباد علاقوں میں متواتر حملوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

روس کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی غیرجانبدار ماہر ماریانا کازارووا۔
UN News/Dominika Tomaszewska-Mortimer

روس انسانی حقوق کے وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، یو این ماہر

روس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ماریانا کازارووا نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ وکلا کے خلاف جاری کارروائیوں کو روکیں اور ان کی زندگی و تحفظ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یو این امدادی اہلکار یوکرین کے شہر مائیکلیو میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کی معاونت میں مصروف ہے۔
© UNOCHA/Yakiv Shapovalenko

یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ سے شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے جس سے بنیادی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور۔
UN Photo/Evan Schneider

ترکیہ میں انسداد دہشتگردی قوانین کے بے جا استعمال پر تشویش

انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور نے ترکیہ میں حقوق کے لیے کام کرنے والے نو افراد کو طویل حراست میں رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔