انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

انسانی امداد

امدادی ادارے انروا کا عملہ غزہ کے مکینوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: حالیہ جنگ بندی میں 148,000 فلسطینیوں کو نقد امداد کی فراہمی

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا)  نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارروائیاں شمال سے جنوب تک اہم امداد کے ساتھ لوگوں تک پہنچ رہی ہیں، جن میں نقد رقم بھی شامل ہے۔

امدادی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اہلکار ٹام فلیچر غزہ کے لوگوں سے مل رہے ہیں جن کے گھر جنگ میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
© UNOCHA/Olga Cherevko

اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرالفریقی اداروں کو بڑے امتحان کا سامنا، ٹام فلیچر

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی امدادی رابطہ کار ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد بنائے جانے والے بین الاقوامی نظام بشمول اقوام متحدہ اور کثیرفریقی اداروں کو اپنے قیام کے بعد سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں قیام امن و سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو لیبیا پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

لیبیا کو قذافی حکومت کی رخصتی کے 14 سال بعد بھی عدم استحکام کا سامنا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ لیبیا کو جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کا خواب سابق قذافی حکومت کے خلاف آنے والے انقلاب سے 14 سال بعد بھی پورا نہیں ہو سکا اور ملک کو تقسیم، معاشی بدانتظامی، حقوق کی پامالیوں اور عدم استحکام کا سامنا ہے۔

غزہ کے مکینوں میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔
© UNRWA

غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور مسلسل ترسیل جاری رکھنے پر زور

اقوام متحدہ اور شراکتی اداروں نے غزہ میں فوری اور متواتر مدد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات کے باعث اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔

شام کے بہت سے حصوں میں لڑائی بند ہو گئی ہے اور امدادی کارکن نئے علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔
© UNMAS/Asso Sabahaddin

شام: بارودی سرنگوں کی تلفی کے دوران اموات کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن رواں ہفتے شام کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والوں سے ملک میں قیام امن، استحکام اور ترقی پر بات چیت کریں گے۔

یوکرین میں اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

سلامتی کونسل میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی بازگشت

سیاسی امور اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے یورپ میروسلاو جینکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے مطابق ہونا چاہیے جس میں ملک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

جمہوریہ کانگو کا مشرقی شہر بوکاؤ۔
© IOM/Robert Kovacs

کانگو: بوکاؤ میں امدادی سامان کی لوٹ مار کی مذمت

اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر بوکاؤ میں ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے واقعات سے لاکھوں تباہ حال لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔
©UNOCHA/Yao Chen

سوڈان خانہ جنگی: نقل مکانی پر مجبور افراد کی مدد کے لیے 6 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔