موسمیاتی آفات تعلیمی بحران کا سبب، جنوبی ایشیا سب سے زیادہ متاثر: یونیسف
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ موسمیاتی آفات میں اضافے سے تعلیمی بحران بھی بڑھ رہا ہے اور گزشتہ سال 85 ممالک میں سخت گرمی، طوفانی بارشوں، سیلاب اور خشک سالی کے باعث 24 کروڑ 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔